26 دسمبر، 2021، 7:28 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84591607
T T
0 Persons
تقریب اسلامی مذاہب کے سیکرٹری جنرل کا دورہ پاکستان

اسلام آباد، ارنا- تقریب اسلامی مذاہب کے سیکرٹری جنرل علامہ "حمید شہریاری" اور ان کے ہمراہ وفد، پاکستان کے مذہبی اور دینی شخصیات سے ملاقات کے مقصد سےآج بروز اتوار کو دورہ اسلام آباد پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق، علامہ شہریاری اور سپریم لیڈر کی ماہرین کی اسمبلی کے نمائندے "نذیر احمد موسوی" آج بروز اتوار کو اسلام آباد کی بین الاقوامی ائیرپورٹ پہنچ گئے جہاں پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر "سید محمد علی حسینی" اور ایرانی ثقافتی قونصلر "احسان خزائی" نے ان کا استقبال کیا۔

 تقریب اسلامی مذاہب کے سیکرٹری جنرل پاکستانی دارالحکومت میں اپنے قیام کے دوران، مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے جن میں امت مسلمہ کے اتحاد پر کانفرنس، پاکستان کی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین اور کچھ مذہبی حکام اور سینئر اسلامی اسکالرز سے ملاقاتیں شامل ہیں۔

مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتوں اور مشاورت میں شرکت کے لیے لاہور اور کراچی کا سفر تقریب اسلامی مذاہب کے سیکریٹری جنرل کے  دیگر منصوبوں میں سے ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی قومی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام میں اسلامی اتحاد کانفرنس کا کل بروز پیر کو اسلام آباد میں انعقاد کیا جائے گا جس کی صدارت کونسل کے سیکرٹری جنرل "صاحبزادہ ابوالخیر زبیر"، لیاقت بلوچ" کریں گے اور اس میں علامہ شہریاری، مولوی نذیراحمد موسوی اور دیگر پاکستانی شخصیات شرکت کریں گے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .